Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل پاکستانی مڈل آرڈر چل پڑا

سہہ فریقی ٹی 20 سیریز کا فائنل پاکستان نے مڈل آرڈر بیٹرز کی بدولت ہی جیتا
شائع 14 اکتوبر 2022 03:16pm
نواز، حیدر اور افتخار نے اپنی بلے بازی سے پاکستان کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔
فوٹو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
نواز، حیدر اور افتخار نے اپنی بلے بازی سے پاکستان کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ فوٹو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

نیوزی لینڈ میں ہونے والی 3 ملکی سیریز کے فائنل میں پاکستان کے مڈل آرڈر نے رنگ جمادیا، محمد نواز، حیدر علی اور افتخار احمد نے شاندار بلے بازی سے فتح میں اہم کردار ادا کیا۔

آسٹریلیا میں 16 اکتوبر سے شروع ہونے والے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل پاکستان کے مڈل آرڈر کا فارم میں آنا خوش آئند ہے۔

ٹی 20 سیریز کا فائنل پاکستان نے مڈل آرڈر بیٹرز کی بدولت ہی جیتا۔

نیوزی لینڈ کے خلاف 74 رنز پر 3 وکٹیں گرنے کے بعد محمد نواز اور حیدرعلی نے ٹیم کو مشکل سے نکالا۔

حیدر علی اور محمد نواز نے 26 گیندوں پر 56 رنز کی برق رفتار شراکت بنائی، حیدر نے 15 گیندوں پر31 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی اور آؤٹ ہوگئے۔

دوسری طرف سے محمد نواز کریز پر ڈٹے رہے اور ٹیم کو فتح دلوا کر ہی میدان سے باہر آئے، انہوں نے 22 گیندوں پر 38 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

اس کے علاوہ افتخاراحمد نے بھی محمد نواز کا بھرپور ساتھ دیا، انہوں نے 14 گیندوں پر 25 رنز داغ دیے۔

یاد رہے کہ 3 ملکی ٹی 20 سیریز کے فائنل میں پاکستان نے میزبان نیوزی لینڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کی تھی۔

New Zealand

پاکستان

pak vs nz

Haider Ali

mohammad nawaz

t20 tri series

christ church

iftikhar ahmed