Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

چینی باشندوں پر حملے میں ملوث دہشتگرد کو گرفتار کرلیا: شرجیل میمن

دہشتگرد جان لیں ان کا انجام برا ہوگا۔
اپ ڈیٹ 14 اکتوبر 2022 03:38pm
کراچی: صوبائی وزیر شرجیل میمن پریس کانفرنس کر رہے ہیں: اسکرین گریب، آج نیوز
کراچی: صوبائی وزیر شرجیل میمن پریس کانفرنس کر رہے ہیں: اسکرین گریب، آج نیوز

صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ چینی باشندوں پر حملے میں ملوث دہشتگرد وقار خشک کو گرفتار کرلیا گیا ہے، جس کا تعلق کالعدم سندھ پیپلزآرمی سے ہے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ دہشتگردوں کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا گیا، جس کیلئے میں کرائم ٹررزم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ چینی باشندوں پر حملے میں ملوث دیگر دہشتگردوں کی گرفتاری کیلئے تشکیل دے دی ہے، دہشتگردوں کی چینی باشندوں سے کوئی دشمنی نہیں تھی۔

انہوں نے بتایا کہ ملزم وقارخشک دہشت گرداصغر علی شاہ اورذوالفقار خاصخیلی سے رابطے میں تھا،دہشت گرد ذولفقار خاصخیلی نے وقارکو یہ ٹاسک دیا تھا،دونوں دہشت گردوں کی گرفتاری کی کوششیں جاری ہیں، دہشت گردی پھیلانے کیلئے ڈینٹل کلینک پرحملہ کیا گیا، دہشت گردجان لیں ان کا انجام برا ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ حملہ چینی باشندوں پر نہیں پر پاکستان پر کیا گیا، حملے کا مقصد کراچی میں غیر ملکی سرمایہ کاری کو روکنا ہے، حملہ شہر میں دہشت پھیلانے کیلئے کیا گیا۔

شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ سندھ پولیس و دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے چند دن قبل کامیاب کارروائی کر کے داعش کا منصوبہ ناکام بنایا، جس میں 2 دہشتگرد مارے گئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بیرون ملک میں بیٹھے لوگ دہشتگردوں کو کنٹرول کرتے ہیں۔

ایک سوال پر شرجیل میمن نے کہا عمران خان اس وقت ملک دشمنی کا کام کرہے ہیں۔

Sindh government

CTD

chinese

Sharjeel Memon