Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

محمد رضوان نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا

رضوان اس سال بھی ٹی20 میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے
شائع 14 اکتوبر 2022 02:38pm
محمد رضوان نے بھارت کے سوریا کمار یادیوو کو پیچھے چھوڑدیا۔
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
محمد رضوان نے بھارت کے سوریا کمار یادیوو کو پیچھے چھوڑدیا۔ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا۔

محمد رضوان اس سال بھی ٹی20 انٹرنیشنلز میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے۔

محمد رضوان نے سہ فریقی ٹی 20سیریز کے فائنل میں نیوزی لینڈ کے خلاف 15واں لے کر بھارت کے سوریا کمار یادیوو کو پیچھے چھوڑا۔

رضوان اس سال 18اننگزمیں821رنزاسکورکرچکے ہیں جبکہ سوریا کمار یادیو نے سال 2022 میں 23 اننگزمیں821 رنزبنائےتھے۔

محمد رضوان گزشتہ برس بھی ٹی 20انٹرنیشنلز میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی تھے اور سال 2021 میں انہوں نے 26اننگز میں 1326رنز بنائے تھے۔

New Zealand

پاکستان

pak vs nz

mohammad rizwan

t20 tri series

christ church