سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی سامان نہ ملنے پرمتاثرین کا احتجاج
متاثرین نے کہا این جی اوز کو جان بوجھ کر کام کرنے بھی نہیں دیا جارہا
جعفرآباد کے سیلاب متاثرہ مختلف یونین کونسل کے کونسلروں نے امدادی سامان کی بندربانٹ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرکے امدادی سامان کی فراہمی کا مطالبہ کررہے ہیں۔
محبت شاخ کے مقام پراحتجاج کرنے والے سیلاب متاثرین کا کہنا تھا کہ سیلاب کے بعد ضلعی انتظامیہ نے ان کے ساتھ دشمنوں جیسا سلوک کیا ہے۔
متاثرین کا کہنا تھا کہ دو ماہ سے ڈی سی آفس کا چکرلگا لگا کر تھک گئے ہیں لیکن ہماری امداد کرنے کو کوئی تیار نہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ سیلاب سے ہماری فصلیں برباد ہوئے ضلعی انتظامیہ کی نااہلی سے لوگ فاقے کاٹنے پرمجبور ہورہے۔
سیلاب متاثرین نے بتایا کہ یہاں پراین جی اوز کو جان بوجھ کر کام کرنے نہیں دیا جارہا ہے انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔
punjab
floods
Sadiqabad
مقبول ترین
Comments are closed on this story.