Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

چینی ڈاکٹرز کے قتل میں ملوث اہم ملزم گرفتار

ملزم کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے
شائع 14 اکتوبر 2022 02:06pm
تصویر: روئٹرز
تصویر: روئٹرز

کراچی میں چینی ڈاکٹرز کے قتل میں ملوث اہم ملزم کو گرفتار کرلیا۔

کراچی کے علاقے صدرمیں 28 ستمبر کو ڈینٹل کلینک پر فائرنگ میں ملوث اہم ملزم کو سیکیورٹی اداروں نے گرفتارکرلیا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ ملزم ملیر قائد آباد کے علاقے میں روپوش تھا، اس کے کے قبضے سے فائرنگ میں استعمال کی جانے والی پستول بھی برآمد ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں: نا معلوم فرد کی دوہری شہریت کے حامل چینی باشندوں پر فائرنگ

ذرائع کا دعویٰ ہے کہ ملزم کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے تاہم فائرنگ میں چینی نژاد پاکستانی ڈاکٹر ہلاک اور چینی نژاد پاکستانی مرد اور خاتون زخمی ہوئے تھے۔

فائرنگ کا واقعہ کیسے پیش آیا؟

ایف آئی آر میں درج زخمیوں کے ابتدائی بیان کے مطابق کلینک پر ڈاکٹر رچرڈ ، ان کی زوجہ اورکیشئیرا پنے کام میں مصروف تھے کہ ایک گاہک ( قد تقریباً 5فٹ7انچ) نیلی پینٹ ، کالی شرٹ اور لال ٹوپی پہنے کلینک میں داخل ہوا، جس نے ویٹنگ ایریا میں بیٹھ کربتایا کہ دانتوں کی صفائی کروانی ہے۔

مزید پڑھیں: چینی باشندوں پرفائرنگ کا مقدمہ درج

تقریبا 5 سے 6 منٹ کے اندروہ ویٹنگ لاؤنج سے ڈاکٹرز کے کیبن کی جانب بڑھا اور اسلحہ نکال کرکلینک میں موجود تمام افراد پرفائرنگ شروع کردی۔ واقعے میں رونلڈ رائمنڈ چاؤ موقع پرہلاک اورڈاکٹر رچرڈ اوران کی اہلیہ شدید زخمی ہوئے۔

فائرنگ کے بعد ملزم باہر کی جانب بھاگا جبکہ کلینک کے باہر ملزم کا دوسرا ساتھی موٹرسائیکل پرموجود تھا، جس پر بیٹھ کردونوں موقع سے فرار ہوگئے۔

جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم کے 4 چلے ہوئے خول او 3 عدد سکے ملے ہیں۔

firing incident

Karachi Crime

Karachi Firing