Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اعظم سواتی کی گرفتاری ، پی ٹی آئی کا سینیٹ میں احتجاج، نعرے بازی

تحریک انصاف کے اراکین سیاہ پٹیاں باندھ کر شریک ہوئے
شائع 14 اکتوبر 2022 11:22am
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

سینیٹر اعظم سواتی کی گرفتاری کے خلاف پی ٹی آئی اراکین نے سینیٹ میں شدید احتجاج اور نعرے بازی کی اور ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ دیں، ایوان بالائی کی کارروائی 10منٹ بھی نہ چل سکی۔

ڈپٹی چیئرمین مرزا محمد آفریدی کی زیر صدارت سینیٹ اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا، جو اپوزیشن کے احتجاج اور کورم کی عدم تکمیل کی نذر ہو گیا۔

ایوان میں پاکستان تحریک انصاف کے اراکین سیاہ پٹیاں باندھ کر شریک ہوئے اور شدید نعرے بازی اور ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ ڈالیں۔

مسلم لیگ ن کے سینیٹر افنان اللہ نے اپوزیشن کے شور شرابہ اور احتجاج میں کورم کی نشاندہی کی تو ایوان میں کورم نہ مکمل نکلا جس پر سینیٹ اجلاس پیر کی سہہ پہر 4بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔

pti

اسلام آباد

senate

Azam Khan Swati

politics Oct 14