Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

قاسم سوری کی موجودگی میں مریم نواز کو قتل کرنے کی دھمکی

عمران خان فیصل آباد کے حلقہ این اے 108 سے امیدوار ہیں
اپ ڈیٹ 14 اکتوبر 2022 02:33pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

پی ٹی آئی کے مقامی عہدیدار نے ضمنی الیکشن کی کارنر میٹنگ میں سابق اسپیکر قاسم سوری کی موجودگی میں مریم نوازکو قتل کی دھمکی دے دی۔

یہ ویڈیو مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری کی جانب سے ٹوئٹر پرشیئر کی گئی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ درجنوں لوگوں کی موجودگی میں پی ٹی آئی عہدیدارکاکہنا ہے،”عمران خان کو گرفتار کرنے لگے تو میں نے اپنی بیگم کو کہہ دیا تھا کہ میں مریم نوازکو قتل کردوں گا“۔

اس بات پر سب نے تالیاں بجائیں اور قاسم سوری بھی مسکرائے۔

طلال چوہدری نےٹویٹ کے کیپشن میں لکھا کہ اس کی ذمہ داری عمران خان پر ہے جو خود فیصل آباد میں این اے 108 سے امیدوار ہیں، شکست دیکھ کر اب دھمکیاں دی جارہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن اور پولیس ایکشن لے ورنہ اپنی قیادت کی حفاظت کے لئے ہر حد تک جاسکتے ہیں۔

pti

PMLN

Maryam Nawaz

talal chaudhry

qasim soori

politics Oct 14