Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

جنوبی وزیرستان کو دو اضلاع میں تقسیم کردیا گیا، نوٹیفکیشن جاری

اَپر وزیرستان میں 2 اور لوئر میں ایک سب ڈویژن شامل ہیں
شائع 13 اکتوبر 2022 07:35pm
جنوبی وزیرستان (بشکریہ: گوگل میپ)
جنوبی وزیرستان (بشکریہ: گوگل میپ)

جنوبی وزیرستان کو دو اضلاع میں تقسیم کردیا گیا ہے۔

خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے جنوبی وزیرستان کی دو اضلاع میں تقسیم سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق نئے بننے والے دو اضلاع کو اَپر وزیرستان اور لوئر وزیرستان کے نام دیئے گئے ہیں۔

حکومتی اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اَپر وزیرستان کا ہیڈ کوارٹر سپنکئی راغزائی جب کہ لوئر وزیرستان کا ہیڈ کوارٹر وانا ہوگا۔

نوٹی فکیشن میں بتایا گیا ہے کہ اَپر وزیرستان میں دو سب ڈویژن بشمول لدھا اور سروکئی جب کہ لوئر وزیرستان میں ایک سب ڈویژن وانا شامل ہے۔

South Waziristan

KPK

Two District

Separated