Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

تاجروں نے ڈی سی اسلام آباد کو ہٹانے کا مطالبہ کردیا

کسی تاجر کو گرفتار کیا تو ہم۔۔۔
شائع 13 اکتوبر 2022 06:53pm
اسلام آباد: تاجر رہنما اجمل بلوچ پریس کانفرنس کر رہے ہیں (فوٹو: یوٹیوب/اسکرین گریب)
اسلام آباد: تاجر رہنما اجمل بلوچ پریس کانفرنس کر رہے ہیں (فوٹو: یوٹیوب/اسکرین گریب)

اسلام آباد کے تاجروں نے ڈی سی اسلام آباد کو ہٹانے کا مطالبہ کردیا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صدر آل پاکستان انجمن تاجران اجمل بلوچ نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر تبدیل نہ ہوا تو عمران خان کے دھرنے میں بیٹھیں گے، پروٹوکول میں پھرتی بیوروکریسی ملک پربوجھ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کو گرفتارکرنا ہے تو اس کی ریہرسل تاجروں پر نہ کریں، کسی تاجرکوگرفتار کیا تو ہم سڑکیں بلاک کردیں گے۔

انہوں نے دھمکی دی کہ ڈی سی اسلام آباد کوتبدیل نہیں کیا گیا تو ہم عمران خان کے دھرنے میں بیٹھ جائیں گے۔

دوسری جانب تاجروں نے آگ واقعے کے بعد سیل کیا گیا مال کھولنے کا بھی مطالبہ کردیا۔

پاکستان

اسلام آباد

traders