Aaj News

ہفتہ, دسمبر 21, 2024  
18 Jumada Al-Akhirah 1446  

گرفتار اعظم سواتی کا طبی معائنہ مکمل، تمام ٹیسٹ کلئیر

اعظم سواتی کے ایکسرے اور الٹرا ساؤنڈ ٹیسٹ کئے گئے، ترجمان پمز
شائع 13 اکتوبر 2022 06:38pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی کا طبی معائنہ مکمل ہوچکا ہے۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی ٹیم اعظم سواتی کو لے کر پمز اسپتال پہنچی جہاں ان کے مکمل ٹیسٹ کئے گئے۔

ترجمان پمز اسپتال نوید شیخ کا کہنا ہے کہ اعظم سواتی کے ایکسرے اور الٹرا ساؤنڈ ٹیسٹ کئے گئے، چار رکنی ڈاکٹرز کی ٹیم نے اعظم سواتی معائنہ کیا۔

ترجمان پمز نے بتایا کہ اعظم سواتی کے تمام ٹیسٹ نارمل ہیں۔

میڈیکل رپورٹ میں کہا گیا کہ اعظم سواتی عرصے سے بلڈپریشر اور امراض قلب میں مبتلا ہیں، معائنہ کے دوران ان کا بلڈ پریشر اور ڈھرکن ٹھیک تھی۔

رپورٹ کے مطابق اعظم سواتی کی 2016 میں انجوگرافی ہوئی تھی۔

ایف آئی اے کی ٹیم میڈیکل کے بعد اعظم سواتی کو لے کر واپس روانہ ہوگئی۔

Azam Khan Swati

medical test

pims

politics Oct 13 2022