Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایلون مسک کا ”جلے ہوئے بالوں کی بو“ والا پرفیوم متعارف

ایلون مسک نے اسے "روئے زمین کی بہترین خوشبو" قرار دیا ہے۔
شائع 13 اکتوبر 2022 06:29pm

**اسپیس ایکس، ٹیسلا اور سرنگ بنانے والی ”بورنگ کمپنی“ کے بانی ایلون مسک نے اپنے ٹوئٹر بائیو کو ”پرفیوم سیلز مین“ کے ساتھ اپ ڈیٹ کیا ہے۔ **

یہ ایک طرح سے درست بھی ہے کیونکہ انہوں نے حال ہی میں ”برنٹ ہیئر“ جاری کیا ہے، جو بورنگ کمپنی کی ویب سائٹ پر دستیاب ایک نئی خوشبو کی بوتل ہے۔

ستمبر کے آخر میں ایلون مسک نے اپنی آنے والی پراڈکٹ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے ٹویٹ کیا تھا کہ ”برنٹ ہیئر، مردوں کے لیے خاص خوشبو۔“

یہ بورنگ کمپنی کی ان عجیب مصنوعات کے سلسلے میں سے ایک ہے جن میں 2018 میں فروخت ہونے والا ”فلیم تھروور“ بھی شامل ہے۔

مسک نے منگل کو ایک ٹویٹ میں پرفیوم کی دستیابی کا اعلان کرتے ہوئے اسے ”روئے زمین کی بہترین خوشبو“ قرار دیا۔

کچھ اقتباسات بتاتے ہیں کہ اس پرفیوم سے جلے ہوئے بالوں جیسی بو آتی ہے۔

اس پروڈکٹ کے لانچ ایک خاص منطق ہے۔ مسک کا کہنا ہے کہ، ”میرے نام کے ساتھ، خوشبو کے کاروبار میں شامل ہونا ناگزیر تھا۔“

ایلون مسک کا یہ پرفیوم 100 ڈالر فی بوتل میں فروخت کیا جا رہا ہے۔

Elon Musk

Tesla

SpaceX

weird

Burnt Hair Perfume

The Boring Company