Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

بہاولپور: چڑیا گھر کا ”مشہور“ ببر شیر مر گیا

شیر کا پوسٹ مارٹم کرالیا گیا۔۔
شائع 13 اکتوبر 2022 03:20pm
بہاولپور کا ببر شیر (اسکرین گریب: یوٹیوب)
بہاولپور کا ببر شیر (اسکرین گریب: یوٹیوب)

بہاولپور کے شیر باغ چڑیا گھر میں 32 سال کی طویل عمر پانے والا پائنیر نایاب نسل کا ”مشہور“ بھولہ نامی ببر شیر زندگی کی جنگ ہار گیا۔

اس حوالے سے شیر باغ چڑیا گھر کے کیوریٹر کا کہنا ہے کہ ببر شیر بھولہ 1990 میں بہاولپور کے چڑیا گھر میں پیدا ہوا تھا۔

کیوریٹر کے مطابق شیر کا پوسٹ مارٹم کرالیا گیا ہے، جس میں یہ ظاہر ہوا ہے کہ شیر طبی موت مرا ہے۔

اس سے قبل، گزشتہ ماہ بہاولپور چڑیا گھر میں نایاب نسل کے 5 اڑیال ہرن مرگئے تھے، ہلاک اڑیال ہرنوں میں 2 مادہ اور 3 بچے شامل تھے، یہ ہرن بیکٹیریل انفیکشن سے ہلاک ہوئے تھے۔

خیال رہے کہ بہاولپور کا شیر باغ چڑیا گھر پاکستان کا چوتھا بڑا چڑیا گھر شمار ہوتا ہے جو شیر، جنگلی بلیاں اور بنگال ٹائیگرز ملک کے دیگر چڑیا گھروں کو بھیجنے کے حوالے سے جانا جاتا ہے اور اس کا نام بھی شیر باغ یعنی شیروں کا باغ ہی رکھا گیا ہے، بہاولپور چڑیا گھر کراچی، لاہور اور اسلام آباد کے بعد پاکستان کا چوتھا بڑا چڑیا گھر ہے۔

punjab

bahawalpur

Sher Bagh