Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

آئی جی سندھ نے ضمنی انتخابات پر الیکشن کمیشن کو یقین دہانی کرا دی

انتخابات کے پرامن انعقاد کیلئے تمام کوشش بروکار لائی جائیں گی
شائع 13 اکتوبر 2022 02:14pm
فوٹو : شمیل احمد، نمائندہ آج نیوز
فوٹو : شمیل احمد، نمائندہ آج نیوز

آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے صوبائی الیکشن کمشنر آفس کا دورہ کیا ہے، اس دوران انہوں نے صوبائی الیکشن کمشنر سندھ اعجاز انور چوہان سے ملاقات کی اور ضمنی انتخابات کے اقدامات کے حوالے سے بات چیت کی۔

اس موقع پر آئی جی سندھ غلام نبی میمن کا کہنا تھا کہ انتخابات کے پرامن انعقاد کیلئے تمام کوشش بروکار لائی جائیں گی۔

اس سے قبل، سندھ حکومت نے ایک بار پھرکراچی میں بلدیاتی الیکشن ملتوی کرنے کے لئے صوبائی الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا۔

سندھ حکومت کی جانب سے صوبائی الیکشن کمیشن کو لکھے گئے میں کہا گیا سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کے باعث اہلکاردستیاب نہیں لہذا کراچی میں بلدیاتی انتخاب کم ازکم 3 ماہ کے لئے ملتوی کیے جائیں۔

خط میں حکومت نے الیکشن کمیشن کوالیکشن کے التوا کے ساتھ ایک تجویز بھی دی کہ اگرالیکشن کا التوا ممکن نہیں، تو پھر کراچی میں دو مراحل میں الیکشن کرائے جائیں، پہلے مرحکے میں تین اور دوسرے مرحلے میں چاراضلاع میں پولنگ کرائی جائے۔

karachi

IG Sindh

Sindh Local Government Election