Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

تحریک انصاف کی حامی خاتون کو غیرملکی قرار دینے پر جواب طلب

درخواست میں استدعا کی کہ الیکشن کمیشن کے رقم ضبط کرنے کے فیصلے کو کالعدم قرار دے
شائع 13 اکتوبر 2022 02:15pm
تصویر/فائل
تصویر/فائل

لاہور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کو فنڈ دینے والی پاکستانی شہری کو غیر ملکی ظاہر کرنے پرالیکشن کمیشن اوروفاقی حکومت سے تفصیلی جواب مانگ لیا ہے۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم کی تحریک انصاف کی کارکن بینیش سلیم کی درخواست پر سماعت کی جس میں درخواست گزار کو غیر ملکی ظاہر کرکے رقم ضبط کرنے کا فیصلہ چیلنج کیا گیا۔

سماعت کے دوران عدالت نے الیکشن کمیشن سے استفسار کیا کہ جب یہ پاکستانی ہیں تو آپ کس قانون کے تحت رقم ضبط کر سکتے ہیں۔

درخواست گزار کے اظہر صدیق نے بتایا کہ ان کی موکلہ نے تحریک انصاف کی فنڈنگ میں حصہ لیا اور 250 ڈالر دیئے۔

اسی بنیاد پرالیکشن کمیشن نے اپنے فیصلے میں درخواست گزار پاکستانی شہری کو غیرملکی قرار دے دیا۔

وکیل نے نکتہ اٹھایا کہ الیکشن کمیشن نے غیرملکی قرار دینے سے پہلے نادرا کا ریکارڈ دیکھنا بھی گوارا نہیں کیا اور کارروائی سے پہلے کوئی نوٹس جاری نہیں کیا گیا۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ الیکشن کمیشن کے رقم ضبط کرنے کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔

Lahore High Court