Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

خاتون جج کو دھمکی اور اشتعال انگیزی کیس میں عمران خان کی ضمانت کنفرم

عمران خان کے وکلاء نے 50 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکے عدالت میں جمع کرائے
اپ ڈیٹ 13 اکتوبر 2022 02:15pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آج ٹی وی
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آج ٹی وی

اسلام آباد کی مقامی عدالت نے خاتون جج کو دھمکی اوراشتعال انگیزی کیس میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی ضمانت کنفرم کردی۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کامران بشارت مفتی نے خاتون جج کو دھمکیاں دینے اور اشتعال انگیزی سے متعلق کیس کی سماعت کی۔

مزید پڑھیں: خاتون جج کو دھمکی کیس: عمران خان کی عبوری درخواست ضمانت منظور

عمران خان اور ان کے وکیل بابراعوان عدالت کے روبرو پیش ہوئے، اس موقع پر اسد عمر اور فیصل جاوید بھی ان کے ہمراہ تھے۔

عمران خان کی پیشی کے موقع پر عدالت میں سیکیورٹی کے انتہائی سخت اقدامات کیے گئے تھے۔

سماعت کے دوران عمران خان کے وکیل بابر اعوان اور پراسیکیوٹر واجد منیر نے دلائل دیے۔

مزید پڑھیں: عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری

چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل بابر اعوان نے مؤقف اپنایا کہ 2 ایف آئی آردرج ہیں جن میں شریک ملزمان کوضمانت مل چکی ہے ۔

عدالت نے استفسار کیا کہ بیان کیا دیا گیا تھا جس کی بنیاد پر ایف آئی آر درج کی گئی، جس پر سرکاری وکیل نے بتایا کہ اشتعال انگیزی کی تقریر کی بنیاد پر مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: عمران خان خاتون جج سے معافی مانگنے پہنچ گئے

عدالت نے مختصر سماعت کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانت کنفرم کردی جس کے بعد عمران خان عدالت سے روانہ ہوگئے۔

عدالت کی جانب سے ضمانت کنفرم کیے جانے کے بعد عمران خان کے وکلاء نے 50 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکے عدالت میں جمع کرائے۔

مزید پڑھیں: خاتون جج کو دھمکی: اے ٹی سی نے ہائیکورٹ کے فیصلے پر کیس کو سیشن کورٹ منتقل کردیا

سیشن کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی دونوں مقدمات میں ضمانت منظورکرلی۔

اعظم سواتی کی گرفتاری کے سوال پر عمران خان نے شدید ردعمل دیتے ہوئے ان کی گرفتاری کو ظلم قرار دیا۔

کیس کا پس منظر

عمران خان نے 20 اگست کو ایف نائن پارک میں احتجاجی جلسے سے خطاب کے دوران پی ٹی آئی رہنما شہباز گل پر مبینہ تشدد کے خلاف آئی جی اور ڈی آئی جی اسلام آباد پر کیس کرنے کا اعلان کیا تھا۔

خطاب کے دوران عمران خان نے شہباز گل کا ریمانڈ دینے والی خاتون مجسٹریٹ زیبا چوہدری کو نام لے کر دھمکی بھی دی تھی۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ“آئی جی، ڈی آئی جی اسلام آباد ہم تم کو نہیں چھوڑیں گے، تم پر کیس کریں گے، مجسٹریٹ زیبا چوہدری آپ کو بھی ہم نے نہیں چھوڑنا، کیس کرنا ہے تم پربھی، مجسٹریٹ کو پتہ تھا کہ شہباز پرتشدد ہوا پھر بھی ریمانڈ دے دیا“۔

imran khan

PTI jalsa

politics Oct 13 2022