Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

جیل چھوٹی چیز، جان کی قربانی دینے کو تیار ہیں، عمران

کال دوں گا تو سب سے آگے خود رہوں گا، راولپنڈی میں طلبہ سے خطاب
شائع 13 اکتوبر 2022 01:07pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اسکرین گریب
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اسکرین گریب

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ جیل چھوٹی چیز ہے وہ جان بھی دینے کو تیارہیں۔

راولپنڈی میں طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بزدل کےعلاوہ سب لوگ ظلم کے سامنے کھڑے ہوتے ہیں، نوجوان نسل پر لازم ہوجاتا ہے کہ ناانصافی کے خلاف کھڑے ہوجائیں، ناانصافی کے سامنے آواز بلند کرنا جہاد ہے۔

عمران خان نے کہا کہ جوبزدل ڈرتے اور خوفزدہ ہوتےہیں وہ خودغرض ہوتے ہیں، وہ بزدل اور خود غرض ظلم کا مقابلہ نہیں کرتے، نوجوانوں نے ملک کو مستقبل میں لیڈر شپ دینی ہے، میں ان چوروں کے سامنے کھڑا ہوں، ہر روز مجھ پر نئی ایف آئی آر کٹتی ہے، ابھی پھر ضمانت کے لئے عدالت جاؤں گا۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ میں نے دنیا کے مختلف چیلنجز کا سامنا کیا، انسان کی پرواز میں سب سے بڑی رکاوٹ خوف ہے،غلام جوتے پالش کرتے ہیں، لیڈر آزاد ہوتے ہیں، بزدل انسان کبھی لیڈر نہیں بن سکتا، جب مشکل آتی ہے تو بزدل انسان لندن بھاگ جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ خوف انسان کو زمین پر رکھتا ہے، جو چور 30 سال سے ملک لوٹ رہے تھے انہیں مسلط کردیا گیا، ہر روز ان کے کیسز ختم ہورہے ہیں، عوام مہنگائی میں ڈوب ڈوب رہے ہیں، وزیراعظم امریکا جا کر بھیک مانگ رہے ہیں۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ شرم انہیں خود نہیں اور ملک کو ذلیل کرارہے ہیں، میں آج آپ سب کو تیار کرنے کے لئے آیا ہوں، جب میں آپ کو کال دوں گا سب سے آگے خود رہوں گا۔

عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ جیل تو چھوٹی چیز ہے ہم جان کی قربانی دینے کو تیار ہیں، اب حقیقی آزادی لینے کے لئے آپ سب نے جہدوجہد کرنی ہے۔

rawalpindi

imran khan

PTI jalsa

politics Oct 13 2022