Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سرکاری ملازمین کا پارلیمنٹ ہاؤس تک احتجاجی مارچ

ملازمین شاہراہ دستورسے پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے پہنچ گئے
اپ ڈیٹ 13 اکتوبر 2022 02:58pm

آل گورنمنٹ ایمپلائزایک بارپھرمطالبات کیلئے سڑکوں پرنکل آئے، اسلام آباد پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے سرکاری ملازمین کا مارچ جاری ہے۔

ریلی میں سرکاری ملازمین کی بڑی تعداد شریک ہے جبکہ انتظامیہ نے اپیل کہ وزیرِخزانہ بیرونِ ملک ہیں،ملازمین احتجاج ختم کردیں لیکن ملازمین کا کہنا ہے کہ حکومت کوئی گارنٹی دے تواحتجاج ختم کردیں گے۔

ملازمین ایگزیکٹو الاؤنس،اپ گریڈیشن سمیت دیگر مطالبات کررہے ہیں جبکہ ملازمین کا کہنا ہے کہ ہاؤس رینٹ، میڈیکل،کنونس الاؤنس میں اضافہ کیاجائے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ ڈیلی ویجزکنٹریکٹ، ایڈہاک، پی ایم پیکج ملازمین کو مستقل کیاجائے ساتھ ہی مہنگائی کے تناسب سے پنشن میں اضافہ بھی مطالبات میں شامل ہے۔

اس کے علاوہ ریلی میں شریک ملازمین شاہراہ دستورسےپارلیمنٹ ہاؤس کےسامنے پہنچ گئے۔

پاکستان

اسلام آباد