Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

اعظم سواتی کو برہنہ کرکے تشدد کا نشانہ بنایا گیا، گل کا دعویٰ

ہمیں پتہ ہے ہم آپ سے کمزور ہیں کچھ نہیں کر سکتے، پی ٹی آئی رہنما
شائع 13 اکتوبر 2022 11:03am
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بزنس ریکارڈر
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بزنس ریکارڈر

پی ٹی آئی کے رہنما شہباز گل نے دعویٰ کیا ہے کہ اعظم سواتی کو برہنہ کرکے تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں شہباز گل نے کہا ہے کہ سینیٹر اعظم سواتی کی گرفتاری اور پھر انہیں برہنہ کر کے مارنا وہ ایک بزرگ ہیں، نانا اور دادا ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ایک لمحے کو سوچیں ان کی فیملی پر کیا گزر رہی ہے، ہمیں پتہ ہے ہم آپ سے کمزور ہیں کچھ نہیں کر سکتے، اس لئے آپ سے استدا ہے کہ مجھ سمیت پی ٹی آئی کے کسی جوان کو پکڑ لیں لیکن بزرگ کو برہنہ کریں۔

pti

Azam Khan Swati

shehbaz gill

politics Oct 13 2022