Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

ڈکیتی کے دوران ڈاکو ایک مہینے کا راشن بھی لے گئے

بے لگام ڈاکوؤں کے آگے پولیس بے بس ہوچکی ہے
اپ ڈیٹ 13 اکتوبر 2022 11:39am
آج نیوز کوموصول ہونے والی سی سی ٹی وی فوٹیج سے ایک اسکرین گریب
آج نیوز کوموصول ہونے والی سی سی ٹی وی فوٹیج سے ایک اسکرین گریب

کامونکی میں ڈکیتی کی وارداتوں کا سلسلہ نہ تھم سکا ڈاکو نقدی، زیوارت سمیت ایک مہینے کا راشن بھی لے گئے جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج آج نیوز نے حاصل کرلی۔

تھانہ صدر کے علاقہ خان ٹاؤن میں کار سوار چار مسلح ڈاکو گھر سے 5 لاکھ روپے نقدی،لاکھوں مالیت کے طلائی زیورات اور دیگر سامان لوٹ کر فرا ر ہوگئے، جبکہ ڈاکو جاتے ہوئے ایک مہینے کا راشن بھی لے گئے۔

کامونکی کے علاقہ خان ٹاؤن کے رہائشی لقمان نے گھر میں ہی روڈ میپ بنانے کا کارخانہ بنارکھا ہے جہاں پر وہ اپنے ملازمین کے ہمراہ موجود تھا کہ کار سوار چار مسلح ڈاکو کار خانے میں گھس گئے۔

مسلح ڈاکوؤں نے تمام افراد کو رسیوں سے باندھ کررہائش میں داخل ہوگئے اور گھر سے 5 لاکھ 40 ہزارروپے نقدی، 8 تولے طلائی زیورات اور دیگر سامان کے علاوہ ایک مہینے کا راشن بھی توڑے میں بھر کر لے گئے۔

واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج آج نیوز نے حاصل کرلی ہے، جس میں ڈاکوؤں کو واردات کرتے اور کار میں فرارہوتے صاف دیکھاجا سکتا ہے۔

واضع رہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں ڈاکوؤں کے چہرے صاف دکھائی دینے کے باوجود پولیس ابھی تک کسی بھی ڈاکو کو گرفتار نہیں کرسکی۔

Punjab police

Crime

Street Crimes