Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران خان حکم دیں تومیں سیاست ہی چھوڑدوں گا، ہاشم ڈوگر

عمران خان کاحکم سرآنکھوں پر ہے، ہاشم ڈوگر
شائع 13 اکتوبر 2022 09:23am
تصویر: سوشل میڈیا
تصویر: سوشل میڈیا

سابق وزیرداخلہ پنجاب ہاشم ڈوگرکا کہنا ہے کہ عمران خان حکم دیں تومیں سیاست ہی چھوڑدوں گا۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ عمران خان چاہتے تھےعمرسرفرازچیمہ کووزارت داخلہ دی جاے لیکن عمران خان کاحکم سرآنکھوں پر ہے۔

مزید پڑھیں: وزیرِ داخلہ پنجاب ہاشم ڈوگر مستعفی

سابق وزیرداخلہ نے کہا کہ میں نے وزارت داخلہ چھوڑدی ہے،عمران خان حکم دیں تومیں سیاست ہی چھوڑدوں گا۔

واضح رہے کہ ہاشم ڈوگر نے ذاتی وجوہات کی وجہ سے اپنے عہدے سے استعفی دیا تھا۔

pti

punjab

Hashim Dogar

politics Oct 13 2022