Aaj News

جمعہ, نومبر 15, 2024  
12 Jumada Al-Awwal 1446  

پاکستان نے یوکرین پر پوزیشن واضح کر دی

ریفرنڈم کے معاملے میں ہم یوکرین کی تاریخ اور معاہدے کو تسلیم کرتے ہیں
اپ ڈیٹ 13 اکتوبر 2022 10:08am
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اے پی پی
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اے پی پی

پاکستان کے مستقل مندوب منیراکرم کا کہنا ہے کہ پاکستان ریاستوں کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے اصول کی مکمل حمایت کرتا ہے۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے روس یوکرین کے معاملے پر جنرل اسمبلی کے گیارہویں ہنگامی اجلاس میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے قرارداد کے مسودے پر ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔

منیر اکرم نے کہا کہ پاکستان ریاستوں کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے اصول کے احترام کے لیے قرارداد کے مطالبے کی مکمل حمایت کرتا ہے، یہ اصول یوکرین پر اور دیگر رکن ممالک پر بھی لاگو ہوتا ہے، جس کے مطابق طاقت کے استعمال سے ریاستوں کو نہیں توڑا جا سکتا، ان اصولوں کا مستقل اور عالمی طور پر احترام کیا جانا چاہیئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ قرارداد کے مسودے میں ذکر کردہ ریفرنڈم کے معاملے میں، ہم یوکرین کی پیچیدہ تاریخ اور منسلک معاہدے کی دفعات کو تسلیم کرتے ہیں، ہم بین الاقوامی قانون اور مقبوضہ جموں و کشمیر کےبارےمیں بھی اقوام متحدہ کی اسی طرح کی تشویش اور مذمت دیکھنے کے منتظر ہیں۔

پاکستان

United Nations

Munir Akram

UN GENERAL ASSEMBLY