Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ضمنی انتخابات کیلئے خیبرپختونخوا میں سیاسی میدان گرم

پی ڈی ایم، پی ٹی آئی جلسوں کیلئے چارسدہ، مردان میں تیاریاں جاری
اپ ڈیٹ 13 اکتوبر 2022 09:59am
تصویر/فائل آج نیوز
تصویر/فائل آج نیوز

ضمنی انتخابات کے لئے خیبرپختوںخوا میں پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم کی جماعتیں چاسدہ اور مردان میں اسٹیج سجائیں گی۔

آج ٹی وی کے مطابق 16 اکتوبر کو ہونے والے ضمنی انتخابات کے سلسلے میں پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم جماعتوں نے انتخابی مہم تیز کردی ہے۔

پی ڈی ایم کی جانب سے آج چارسدہ کے پڑانگ سٹیڈیم میں جلسہ ہوگا جس سے مولانا فضل الرحمان، امیر حیدر ہوتی، آفتاب شیرپاؤ سمیت دیگر قائدین خطاب کرینگے۔

پی ٹی آئی کی جانب سے آج دو جلسے چارسدہ اور مردان میں ہوں گے۔

پی ٹی آئی کا جلسہ چارسدہ کے شیخ آباد میں 1 بجے اور مردان تخت بھائی ریلوے سٹیشن میں جلسہ 4 بجے ہوگا۔

پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان چارسدہ اور مردان کے جلسوں سے خطاب کریں گے ساتھ ہی پارٹی کے دیگر رہنما بھی خطاب کرینگے۔

اس کے علاوہ پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی جلسوں کیلئے چارسدہ اور مردان میں تیاریاں جاری ہیں۔

Mardan

charsadda

politics Oct 13 2022