کراچی بلدیاتی انتخابات ملتوی کرانے کیلئے سندھ حکومت کا خط
اسلام آباد: سندھ حکومت نے صوبائی الیکشن کمشنر کو کراچی کے بلدیاتی انتخابات ایک بار ملتوی کرنے کے لئے خط لکھ دیا۔
حکومت سندھ نے انتخابات ملتوی کرنے کے حوالے سے لکھے گئے خط میں مؤقف اپنایا کہ سیلاب کی امدادی کارروائیوں کے باعث الیکشن کے لئے سکیورٹی اہلکار دستیاب نہیں ہیں، لہٰذا انہیں ملتوی کیے جائیں۔
سندھ حکومت نے خط میں مطالبہ کیا کہ کراچی کے بلدیاتی انتخابات 3 ماہ کے لئے ملتوی کیے جائیں اور اگر ملتوی نہیں کرنے تو الیکشن مرحلہ وار کروائے جائیں۔
خط میں کہا گیا کہ پہلے مرحلےمیں 3 اضلاع اور پھر دوسرے مرحلے میں کراچی ڈویژن کے بقیہ 4 اضلاع کے بلدیاتی انتخابات کروائے جائیں۔
خیال رہے کہ صوبائی حکومت اس سے قبل بھی شہرِ قائد کے بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کے لئے الیکشن کمیشن سے رجوع کر چکی ہے۔
Comments are closed on this story.