’ان لوگوں نے گندی گندی ویڈیوز ہمارے خلاف استعمال کرنے کیلئے بنائی ہوئی ہیں‘
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کا کہنا ہے کہ ان لوگوں نے گندی گندی ویڈیوز بنائی ہوئی ہیں تاکہ وہ ہمارے خلاف استعمال کرسکیں۔
شرقپور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ یہ دو خاندان ملک کو لوٹ رہے ہیں اور ملک سے بھاگ جاتے ہیں، پاکستان کا قرضہ 6000 ارب سے 30000 ارب روپے تک پہنچ گیا۔
پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ ماضی میں انہوں نے اداروں کو تباہ کیا، سپریم کورٹ پر حملہ کیا، یہ اپنی چوری بچانے کے لیے نظام کو تباہ کرتے ہیں، یہ سلیکشن میرٹ کی بنیاد پر نہیں کرتے، یہ قومی احتساب بیورو (نیب) اور وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے سربراہان اپنی مرضی سے اس لئے مقرر کرتے ہیں تا کہ وہ ان کے لیے کام کریں۔
عمران خان نے کہا کہ مقصود چپڑاسی سمیت دیگر ملزمان کو دل کا دورہ پڑ گیا، جوافسر ان کے کیسز کی تحقیقات کررہے تھے ان کو بھی دل کا دورہ پڑا۔
پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ پاکستانی عوام ان چوروں کی شکلیں دیکھنا نہیں چاہتی، الیکشن کمیشن کی حمایت کے باوجود ہم نے حکومت کو شکست دی۔
عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے گندی گندی ویڈیوز بنائی ہوئی ہیں تاکہ ہمارے خلاف استعمال کرسکیں لیکن مجھے جیل سے کوئی ڈر نہیں ہے، یہ لوگ کوشش کر رہے ہیں کہ کسی طرح مجھے ڈس کوالیفائی کریں۔
سابق وزیراعظم نے کہا کہ جب میں کرکٹ کھیلتا تھا تو میں نے حلال کے پیسے سے لندن میں گھر بنایا، بینکوں کے ذریعے باہر سے تمام پیسے ملک میں لے آیا، البتہ جب بھی سائفر پر تشفیش ہوگی واضح ہوجائے گا کہ عمران ان کسی کی غلامی نہیں کرنا چاہتا۔
Comments are closed on this story.