Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران خان ایک طرف دھمکیاں اور دوسری طرف پاؤں پڑتا ہے: طلال چوہدری

مران آرمی چیف کی تقرری کو بھی متنازع بنانا چاہتے ہیں
شائع 12 اکتوبر 2022 06:37pm
فوٹو — اسکرین گریب/ پی ٹی وی
فوٹو — اسکرین گریب/ پی ٹی وی

رہنما مسلم لیگ (ن) طلال چوہدری نے عمران خان سے فارن فنڈنگ کی رسیدیں پیش کرنے کا مطالبہ کردیا۔

فیصل آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ عمران خان کو آر ٹی ایس بٹھا کر ملک پر مسلط کیا گیا، ان کے دور اقتدار میں سیاسی مخالفین پر جھوٹےت مقدمات بنائے گئے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ملکی اداروں کو کمزور کیا، یہ اصلیت سامنے آنے کے بعد سازش کا واویلا کر رہے ہیں، عمران آرمی چیف کی تقرری کو بھی متنازع بنانا چاہتے ہیں۔

لیگی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان ایک طرف دھمکیاں دوسری طرف پاؤں پڑتا ہے، انہیں کسی صورت این آر او نہیں ملے گا۔

طلال چوہدری نے کہا کہ عمران خان فارن فنڈنگ کیس میں حکم امتناعی کیوں لے رہے ہیں، یہ فارن فنڈنگ کی رسیدیں پیش کریں، جب کہ توشہ خان کیس کا فیصلہ بھی جلد ہونا چاہیئے۔

PMLN

imran khan

Faisalabad

Prohibited Funding Case

tosha khana case

politics Oct 12 22