Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

آئی ایم ایف کی رواں سال پاکستان میں بے روزگاری بڑھنے کی پیش گوئی

رواں مالی سال پاکستان میں بیروزگاری اور مہنگائی بڑھے گی، جبکہ شرح نمو کا ہدف بھی حاصل نہیں ہوگا
شائع 12 اکتوبر 2022 05:28pm
تصویر: گیٹی امیجز
تصویر: گیٹی امیجز

عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے خبردار کیا ہے کہ رواں مالی سال پاکستان میں بے روزگاری کی شرح 6.4 فیصد ہوسکتی ہے، جبکہ معاشی ترقی کا اندازہ 3.5 فیصد ہے۔

آئی ایم ایف کی جانب سے جاری ورلڈ اکنامک آؤٹ لک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رواں مالی سال پاکستان میں بیروزگاری اور مہنگائی بڑھے گی، جبکہ شرح نمو کا ہدف بھی حاصل نہیں ہوگا۔

پاکستان میں رواں مالی سال مہنگائی میں اضافے کی شرح 19.9 فیصد رہنے کا امکان ہے، جبکہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ جی ڈی پی ڈھائی فیصد تک رہ سکتا ہے۔

پاکستان میں بے روزگاری کی شرح گزشتہ سال کی نسبت بڑھے گی۔

ورلڈ اکنامک آؤٹ لک رپورٹ میں رواں مالی سال معاشی ترقی ساڑھے تین فیصد رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

پاکستان

IMF

unemployment

World Economic Outlook Report