Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

سندھ: تمام سی این جی اسٹیشنز 72 گھنٹوں کیلئے بند کرنے کا اعلان

فیصلے کا مقصد گھریلو صارفین کی ضرورت پوری کرنا ہے.
اپ ڈیٹ 12 اکتوبر 2022 08:30pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

سوئی سدرن گیس کمپنی نے سندھ بھر میں تمام سی این اجی اسٹیشنز چودہ اکتوبر سے بہتر گھنٹے بند رکھنے کا اعلان کردیا۔

ایس ایس جی سی کے مطابق سی این جی اسٹیشنز جمعہ چودہ اکتوبر کی صبح آٹھ بجے سے پیر سترہ اکتوبر کی صبح آٹھ بجے تک بند رہیں گے۔

تمام جنرل انڈسٹریز اور کیپٹو پاور کے لئے گیس اتوار کی صبح آٹھ بجے سے چوبیس گھنٹے کے لئے بند کی جائے گی۔

ایس ایس جی سی کا کہنا ہے کہ فیصلے کا مقصد گھریلو صارفین کی ضرورت پوری کرنا ہے۔

sindh

CNG