وزیراعظم شہباز شریف قازقستان پہنچ گئے
وزیراعظم شہبازشریف کے پہنچنے پر قازقستان کے نائب وزیراعظم نے استقبال کیا، شہبازشریف چھٹے سیکا سربراہی اجلاس میں شرکت اور عالمی رہنماؤں سے ملاقات کریں گے۔
ریڈیو پاکستان کے مطابق دو روزہ کانفرنس میں وزیراعظم کے ہمراہ کابینہ کے ارکان سمیت اعلیٰ حکام بھی ہوں گے جبکہ وزیراعظم جمعرات کو (سی آئی سی اے) کے اجلاس سے خطاب کریں گے۔
وزیراعظم شہبازشریف مشترکہ چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے ایشیا بھر کے ممالک کے درمیان بات چیت، افہام و تفہیم اور تعاون کو فروغ دینے کے لیے (سی آئی سی اے) کی اہمیت کو واضح کریں گے۔
کانفرس میں ایشیا کے 27 ممالک شامل ہیں، جسے 1992 میں قائم کیا گیا، جہاں ایشیا میں امن، سلامتی اور سماجی و اقتصادی ترقی کو فروغ دینے پر توجہ مرکوز کی جاتی ہے اور پاکستان اس کے بانی ارکان میں سے ایک ہے۔
Comments are closed on this story.