Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

پی ٹی آئی رہنما نے لانگ مارچ آگے جانے کا عندیہ دے دیا

عمران خان کی جانب سے تاحال تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا
شائع 12 اکتوبر 2022 10:12am

سابق وزیرمملکت برائے پارلیمانی امور اورپی ٹی آئی رہنما علی محمد خان کا کہنا ہے کہ ممکن ہے لانگ مارچ اکتوبر کے اختتام تک ہو ۔

نجی ٹی وی چینل ڈان نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما نے اس کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ 16 اور 23 اکتوبر کوضمنی اوربلدیاتی انتخابات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں خود سے لانگ مارچ کی کوئی تاریخ نہیں دے سکتا لیکن امکان یہی ہے کہ یہ آگے چلا جائے گا۔

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے تاحال لانگ مارچ کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے، چند روز قبل ان کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ کی تاریخ کے حوالے سے پارٹی کے نائب صدر شاہ محمود قریشی کو بھی نہیں آگاہ کیا۔

دوسری جانب جیو نیوزکے پروگرام میں وفاقی وزیرداخلہ رانا ثناء دعویٰ کرچکے ہیں کہ عمران خان عمران خان 12 سے17 اکتوبر کے درمیان لانگ مارچ کا ارادہ رکھتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں عمران خان کے ارادوں کا پتا ہے، لانگ مارچ کو ناکام بنانے کے لیے ہرحربہ استعمال کیا جائے گا۔

pti

Ali Muhammad Khan

pti long march

politics Oct 12 22