Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیراعظم سے ملاقات، ق لیگ کا حکومت کے ساتھ کھڑے رہنے کا عزم

ملاقات میں رانا ثنا اللہ، طارق بشیر چیمہ، وزیر قانون اور چوہدری سالک بھی شریک
شائع 11 اکتوبر 2022 10:47pm
فوٹو — اسکرین گریب
فوٹو — اسکرین گریب

وزیراعظم شہباز شریف کی رہنما مسلم لیگ (ق) چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ، وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اور چوہدری سالک حسین بھی شریک ہوئے جس میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں دونوں جانب سے اتفاق کیا گیا کہ حکومت کی تمام اتحادی جماعتیں عوام کی فلاح و بہبود کے لیے یک جاں ہو کر کام کرتی رہیں گی۔

اس موقع پر ق لیگ کے رہنماؤں نے ہر مشکل حالات میں حکومت کے ساتھ کھڑے رہنے کے عزم کا بھی اظہار کیا ہے۔

PMLN

Shehbaz Sharif

PMLQ

POLITICS 11 OCT 22