Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

حریت رہنما الطاف شاہ کا بھارتی قید میں انتقال، پاکستان کا احتجاج

بھارتی ناظم الامور کو دفترخارجہ طلب کرلیا گیا۔۔۔
شائع 11 اکتوبر 2022 06:41pm
ریڈیو پاکستان
ریڈیو پاکستان

کل جماعتی حریت کانفرنس کے غیر قانونی طور پر قید رہنما الطاف احمد شاہ بھارتی حراست میں شہید ہوگئے ہیں۔

پاکستان کی جانب سے حریت رہنما الطاف شاہ کی حراستی موت پر سخت احتجاج کیا گیا ہے اور بھارتی ناظم الامور کو دفترخارجہ طلب کرلیا گیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر عاصم افتخار کا کہنا ہے کہ الطاف شاہ پانچ سال سے دہلی کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں قید تھے۔

الطاف احمد شاہ جو کشمیری تحریک آزادی کے شہید بزرگ رہنما سید علی گیلانی کے داماد تھے، کو 2017 میں گرفتاری کے بعد نئی دہلی کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں رکھا گیا تھا۔

انہوں نے پیر کو رات گئے نئی دہلی کےاے آئی آئی ایم ایس اسپتال میں آخری سانس لیں۔

چند روز قبل ان میں آخری مرحلے کے گردے کے کینسر کی تشخص ہوئی تھی جو جسم کے دوسرے حصوں میں بھی پھیل گیا تھا۔

foreign office

پاکستان

Altaf Ahmad Shah

Indian Charge D' affairs