Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہور: اغوا برائے تاوان کا ڈراپ سین، خاتون ٹیچر شوہر سمیت زیرِ حراست

خاتون نے 3 روز قبل چھپ کر راحیل نامی لڑکے سے نکاح کیا۔
شائع 11 اکتوبر 2022 06:25pm

لاہور میں اغوا برائے تاوان کی ایک اور واردات کا ڈراپ سین ہوگیا، خاتون ٹیچر کو شوہر سمیت حراست میں لے لیا گیا۔

لاہور کے علاقے نواں کوٹ میں 28 سالہ خاتون ٹیچر نے گھر والوں سے چھپ کر شادی کرلی، اسکول میں بیماری کا بہانہ بنا کر چھٹی کی اور شوہر کے ساتھ گوجرانوالہ جا کر ماں کو 5 لاکھ تاوان کا میسج بھیج دیا۔

اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون نے 3 روز قبل چھپ کر راحیل نامی لڑکے سے نکاح کیا، 10 اکتوبر کو اہلخانہ کو خاتون ٹیچر کے نمبر سے تاوان کا مسیج آیا، جس کے بعد خاتون کا نمبر بند ہو گیا۔

پولیس کے مطابق خاتون ٹیچرنےاپنےشناختی کارڈ پر ایک اورسم لےرکھی تھی، پولیس نےدوسری سم کی لوکیشن ٹریس کی جوگوجرانوالا تھی- خاتون ٹیچراسکول میں بیماری کابہانہ بناکرراحیل کیساتھ چلی گئی۔

پولیس کا کہنا تھا کہ خاتون ٹیچر اور اس کے شوہر کو حراست میں لے لیا گیا ہے، دونوں کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

پاکستان

lahore

dropscene

female teacher