Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
17 Jumada Al-Akhirah 1446  

نیند کی دنیا میں قید کرنے والا ٹک ٹاک چیلنج ”ایف 74“ کیا ہے؟

چیلنج کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ لوگوں نیند کی ایک الگ دنیا میں لے جاتا ہے۔
شائع 11 اکتوبر 2022 05:43pm
تصویر: وکٹر/ایم ایل بی
تصویر: وکٹر/ایم ایل بی

ٹک ٹاک پر آئے روز مختلف چیلنجز ٹرینڈ کرتے ہیں، جن میں سے کئی مزیدار ہوتے ہیں جبکہ کچھ کافی پریشان کن اور کئی مواقع پر جان لیوا بھی ثابت ہوتے ہیں۔

انہیں چیلنجز میں سے ایک آج کل ٹک ٹاک پر خوب وائرل ہو رہا ہے، جو سننے میں کافی ڈراؤنا اور عجیب ہے۔

اس چیلنج کا ”ایف 74“ یا ”فلور 74“ کا نام دیا گیا ہے جو ٹاک ٹاک صارفین کی نیند سے جڑا ہے۔

F74 ٹک ٹاک ٹرینڈ کیا ہے؟

یہ ٹرینڈ مبینہ طور پر جاپان سے شروع ہوا، اس چیلنج کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ لوگوں نیند کی ایک الگ دنیا میں لے جاتا ہے۔

اس چیلنج کا مقصد آپ کو نیند کی دنیا میں جاگنے تک زندہ رکھنا ہے، جس میں ناکامی کا مطلب ہے کہ آپ اس ”متوازی جہت“ (پیرالیل ڈائمینشن) میں ہمیشہ کے لیے پھنسے رہ جائیں گے۔

یہ رجحان برسوں سے ٹک ٹاک پر گردش کر رہا ہے لیکن حال ہی میں دوبارہ وائرل ہوا ہے۔

F74 چیلنج کیسے کیا جاتا ہے؟

F74 ٹک ٹاک چیلنج شروع کرنے کے لیے شرکاء کو سونے سے پہلے اپنی کلائی پر سرخ مارکر سے ”F74“ لکھنا ہوگا۔

چیلنج میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ نیند میں جانے کے تھوڑی دیر بعد آپ کئی دروازوں والے تاریک کوریڈور میں جاگیں گے۔

بظاہر خواب میں آپ کو بہت سی ڈراؤنی آوازیں بھی سنائی دیں گی، لیکن آپ کو پیچھے مڑ کر نہیں دیکھنا۔

خواب سے باہر نکلنے اور اصل زندگی میں جاگنے کے لیے آپ کو دائیں دروازے سے گزرنا ہوگا، جس پر F74 لکھا ہوگا۔

اگر کوئی چیلنج کرنے والا 10 گھنٹے میں صحیح دروازہ تلاش کرنے میں ناکام رہتا ہے، تو چیلنج کا دعویٰ ہے کہ انہیں ایک شیطانی مخلوق سفید کمرے میں لے جائے گی اور وہ وہاں سے کبھی فرار نہیں ہو سکیں گے۔

کیا F74 ٹک ٹاک ٹرینڈ حقیقی ہے؟

  بظاہر خوفناک نظر آںے والےF74 چیلنج کو بہت سے لوگوں نے یہ کہتے ہوئے جعلی قرار دیا کہ وہ چیلنج کے اختتام پر اپنی جگہ پر معمول کے مطابق بیدار ہوئے۔ چیلنج کو آزمانے والے لوگوں کا کہنا ہے کہ انہیں ایسا کوئی خواب کبھی نظر آیا ہی نہیں ، اور یہ بھی غلط قرار دیا گیا کہ اگر چیلنج میں ناکام ہو گئے تو کبھی جاگ نہیں سکیں گے۔

weird

TikTok Challenge

F74