Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاک فوج میں 12 میجر جنرلز کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دیدی گئی

میجر جنرل بابر افتخار کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے
شائع 11 اکتوبر 2022 05:38pm
میجر جنرل بابر افتخار بھی تقری پانے والوں میں شامل ہیں۔ فوٹو — فائل
میجر جنرل بابر افتخار بھی تقری پانے والوں میں شامل ہیں۔ فوٹو — فائل

پاک فوج میں 12 میجر جنرلز کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ترقی پانے والوں میں میجر جنرل انعام حیدر، میجر جنرل فیاض حسین، میجر جنرل نعمان ذکریا اور میجر جنرل محمد ظفر شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ میجر جنرل ایمن بلال، میجر جنرل احسن گلزار، میجر جنرل عامر رضا اور میجر جنرل شاہد امتیاز کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے۔

آرمی کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق میجر جنرل محمد منیر، میجر جنرل بابر افتخار، میجر جنرل یوسف جمال اور میجر جنرل کاشف نذیر بھی ترقی پانے والے 12 افسران کی فہرست میں شامل ہیں۔

ISPR

pakistan army

Pak army

promotion