Aaj News

ہفتہ, نومبر 16, 2024  
13 Jumada Al-Awwal 1446  

اوبر لاہور تک محدود، دوسرے شہروں میں آپریشن بند

صارفین اور ڈرائیور پارٹنرز پانچ شہروں میں کریم ایپ استعمال کر سکتے ہیں.
شائع 11 اکتوبر 2022 05:05pm
تصویر بزریعہ روئٹرز
تصویر بزریعہ روئٹرز

آن لائن ٹیکسی سروس اوبر نے کراچی، ملتان، فیصل آباد، پشاور اور اسلام آباد میں اپنے آپریشنز بند کرنے اور اسے لاہور تک محدود رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اوبر کی جانب سے منگل کو جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ ”ہم اپنے ذیلی برانڈ کریم کے ساتھ ان پانچ شہروں کی خدمت جاری رکھیں گے اور لاہور میں اوبر ایپ کو چلانا جاری رکھیں گے۔“

بیان میں مزید کہا گیا کہ صارفین اور ڈرائیور پارٹنرز مذکورہ پانچ شہروں میں کریم ایپ استعمال کر سکتے ہیں۔

سان فرانسسکو میں مقیم کمپنی ان مشکل وقتوں میں کمانے والوں کی مدد کے لیے نئی مصنوعات کے اجراء کے ساتھ لاہور میں دستیاب رہے گی۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ ”ہم کراچی، ملتان، فیصل آباد، پشاور اور اسلام آباد میں اوبر ایپ استعمال کرنے والے رائیڈرز اور ڈرائیور پارٹنرز کے ساتھ بات چیت کریں گے کہ وہ اپنے شہر میں کریم ایپ کو کس طرح استعمال کر سکتے ہیں۔“

کمپنی کا مزید کہنا تھا کہ ”جب ہم نے کریم کو حاصل کیا، تو یہ ہمیشہ سے ہمارا یقین تھا کہ دونوں کمپنیاں ایک دوسرے کی طاقتوں کی تکمیل کے لیے اکٹھی ہو سکتی ہیں اور موزوں تجربات کے ذریعے خطے کی بہتر خدمت کر سکتی ہیں۔“

”ہم جانتے ہیں کہ یہ ان ٹیموں کے لیے ایک مشکل وقت ہے جنہوں نے پچھلے کچھ سالوں میں اس کاروبار کو بنانے کے لیے ناقابل یقین حد تک محنت کی ہے۔“

اوبر نے ایپ کے لیے کیے گئے تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ ”ہماری ترجیح کراچی، اسلام آباد، فیصل آباد، ملتان اور پشاور میں اس تبدیلی کے دوران اوبر ایپ استعمال کرنے والے اپنے ملازمین، ڈرائیوروں، سواروں اور ہیرو پارٹنرز پر پڑنے والے اثرات کو کم کرنا ہے۔“

karachi

lahore

Uber App