خیبر پختونخوا کا وفاق سے حق لینے کیلئے سپریم کورٹ جانے کا اعلان
خیبر پختونخوا نے وفاق سے اپنا حق لینے کے لئے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا اعلان کر دیا۔
کابینہ اجلاس کے بعد صوبائی وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا نے پریس کانفرنس میں کہا کہ وفاقی حکومت خیبر پختونخوا حکومت کو معاشی طور پر کمزور کر رہی ہے۔
صوبائی حکومت کو آج تک موجودہ حکومت نے نیٹ ہائیڈل پرافٹ میں ایک روپیہ نہیں دیا۔
تیمور سلیم جھگڑا کا کہنا تھا کہ اجلاس بلا کر اپنے حق کے لئے قرارداد پاس کریں گے، وفاق سے اپنے حق کے لئے سپریم کورٹ سے رجوع کریں گے۔
صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ وفاق کے ظلم کے باوجود ہم ترقیاتی اور غیر ترقیاتی بجٹ دے رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ بقایا جات 130 ارب روپے تک پہنچ گئےہیں، ہم نے قبائلی اضلاع کو اپنے وسائل سے 20 ارب روپے سے زائد دیئے۔
تیمور سلیم جھگڑا نے کہا کہ ہم وفاقی حکومت سے مدد نہیں اپنا حق مانگ رہے ہیں۔
Comments are closed on this story.