Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

پہلے کبھی سیلاب سے ایسی تباہی نہیں دیکھی: سعید غنی

سیلاب اوربارشوں سے لوگوں کی بڑی تعداد متاثر۔۔
شائع 11 اکتوبر 2022 02:31pm
کراچی: وزیر محنت سعید غنی پریس کانفرنس کر رہے ہیں: اسکرین گریب: آج نیوز یوٹیوب
کراچی: وزیر محنت سعید غنی پریس کانفرنس کر رہے ہیں: اسکرین گریب: آج نیوز یوٹیوب

صوبائی وزیر محنت سعید غنی کا کہنا ہے کہ سیلاب متاثرین کی امداد پرسب کےشکرگزارہیں، سیلاب اوربارشوں سے لوگوں کی بڑی تعداد متاثر ہوئی، پہلےکبھی سیلاب سےایسی تباہی نہیں دیکھنےمیں آئی۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ سندھ حکومت نےنادرا کے ذریعے ورکرز کیلئے کارڈ کا اجراء کیا، کارڈ کے ذریعے ورکرز کو مختلف سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ صنعتی ملازمین کی فلاح کیلئےکام کررہے ہیں، کارڈزکےذریعےملازمین کومختلف سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کراچی کے شہری خود سڑکوں اور سیوریج لائن کو توڑتے ہیں۔

karachi

Saeed Ghani

Sindh government