لاہور میں درج مقدمے کیخلاف حکم دینے سے اسلام آباد ہائیکورٹ کا انکار
اسلام آباد ہائی کورٹ نے دہشتگردی کے مقدمہ کے اندراج کیخلاف وفاقی وزیرمیاں جاوید لطیف کی درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے انہیں متعلقہ ہائی کورٹ سے رجوع کی ہدایت کردی۔
چیف جسٹس ہائیکورٹ اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیے کہ ایف آئی آر لاہور میں درج ہوئی ہے تو لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کریں ۔
جسٹس اطہرمن اللہ نے وفاقی وزیرجاوید لطیف کی درخواست پرسماعت کی،وکیل نے موقف اختیارکیا کہ جاوید لطیف کیخلاف پریس کانفرنس پرمتعدد مقدمات درج کر گئےہیں۔ پریس کانفرنس اسلام آباد میں ہوئی مقدمات لاہوراورپشاورمیں درج کیے گئے۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے ریمارکس دیے کہ کہا ایف آئی آرلاہور میں درج ہوئی ہے تولاہورہائیکورٹ سے رجوع کریں۔
وکیل نے کہا صحافیوں اور سرکاری افسران کے خلاف ایف آئی آردرج کرنے پر دالت نے پولیس کو کارروائی سے روکا ہوا ہے۔ جس پر چیف جسٹس نے کہا آپ وہاں نہ جائیں جہاں آپ کے لیے مشکلات ہوں۔ اسلام آباد ہائی کورٹ لاہور کے تھانے کو نوٹس کیسے کرسکتی ہے۔ ؎ وکیل نے استدعا کہ درخواست ہدایات کے ساتھ نمٹا دی جائے تاہم عدالت نے جاوید لطیف کی درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر واپس کردی۔
Comments are closed on this story.