Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

اسحاق ڈار آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک سے مذاکرات کیلئے امریکا روانہ

آئی ایم ایف سے قرض پروگرام کے اہداف پر نظرثانی کی درخواست متوقع ہے
شائع 11 اکتوبر 2022 12:23pm
اسحاق ڈار آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک اجلاس میں شرکت کریں گے
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بلومبرگ
اسحاق ڈار آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک اجلاس میں شرکت کریں گے فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بلومبرگ

وزیرخزانہ اسحاق ڈار آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک سے مذاکرات کے لئے امریکا روانہ ہوگئے۔

اسحاق ڈار امریکا میں عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) اور ورلڈ بینک اجلاس میں شرکت کریں گے۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف سے قرض پروگرام کے اہداف پر نظرثانی کی درخواست متوقع ہے، پاکستان رواں مالی سال 2022-23 کے لئے میکرو اکنامک فریم ورک پر نظرثانی کے لیے باضابطہ درخواست کرے گا۔

بجٹ خسارے اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کے اہداف میں نرمی کی درخواست کی جائے گی جبکہ آئی ایم ایف سے توسیعی فنڈ سہولت سے منسلک شرائط نرم کرنے کی درخواست بھی کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق پیٹرولیم لیوی اور بجلی کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ منجمد کرنے بارے میں بھی آئی ایم ایف سے بات چیت متوقع ہے۔

World Bank

Ishaq Dar

پاکستان

Finance minister

اسلام آباد

IMF

dailouge