توہین الیکشن کمیشن کیس: پی ٹی آئی رہنما غیر حاضر، کمیشن کا اظہار برہمی
توہین الیکشن کمیشن کیس میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان بشمول اسد عمر اور فواد چوہدری طلب کیے جانے پر غیر حاضر رہے جس پر کمیشن نے برہمی کا اظہار کیا ۔
ممبرسندھ نثاردرانی کی سربراہی میں 4رکنی کمیشن نے عمران خان، اسد عمراور فواد چوہدری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت کی، تحریک انصاف کے وکیل نوید انجم پیش ہوئے ۔
ممبرخبیرپختونخوا نے کہاکہ آج ہم نے ملزمان کوذاتی حیثیت میں طلب کیا تھا۔
ممبر سندھ نے کہاکہ کیوں نہ ہم وارنٹ جاری کردیں، ممبر بلوچستان نے کہاکہ سندھ ہائیکورٹ نےصرف اسدعمرکا حتمی فیصلہ کرنےسے روکا ہے۔
جونیئر وکیل نے نئی تاریخ دینے کی استدعا کرتے ہوئے کہاکہ انورمنصورخود پیش ہوکردلائل دیں گے،فیصل چوہدری بھی ہائیکورٹ میں مصروف ہیں۔
کمیشن نے برہمی کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ یہ ہماری ذمہ داری نہیں کہ کون کہاں مصروف ہے ، ہم اس پرمناسب آرڈرجاری کریں گے، قانون کااحترام سب پرفرض ہے،آپ کمیشن کوکچھ نہیں سمجھتے ۔
ممبر خیبرپختونخوا نے ریمارکس دیے کہ الیکشن کمیشن کےسہارے آپ وزیراعظم ہاؤس تک پہنچ جاتےہیں لیکن یہاں پیش نہیں ہوتے۔
ممبر بلوچستان نے کہاکہ آئین میں الیکشن کمیشن کےجواختیارات درج ہیں ان کوکوئی نہیں سلب کرسکتا،بڑی کرسیوں پربیٹھنے والے کمیشن کوچھوٹی سی عدالت سمجھتے ہیں ۔
بعدازاں الیکشن کمیشن نےتوہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت 26 اکتوبرتک ملتوی کردی۔
Comments are closed on this story.