Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

افغان پولیس کا سابق کمانڈر کوئٹہ میں قتل

عببدالصمد ڈپٹی پولیس چیف تھے
شائع 10 اکتوبر 2022 10:58am
فوٹو فائل
فوٹو فائل

کوئٹہ میں مشرقی بائی پاس پر فائرنگ سے ہلاک ہونے والا شخص افغان فورس کا سابق کمانڈر نکلا۔

عبدالصمد افغان پولیس کمانڈڑ اور ڈپٹی پولیس چیف کے عہدے پر فائز رہے۔

اتوار کی شب کوئٹہ کی مشرقی بائی پاس پرفائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا تھا۔

پولیس نے تفتیش شروع کی تو معلوم ہوا کہ مرنے والا شخص افغان فورس کاسابق کمانڈرنکلا۔

عبدالصمدافغان پولیس کمانڈرتھے اور ڈپٹی پولیس چیف کےعہدے پرفائزرہے۔

زخمی شخص کے بارے میں کہا گیا ہے کہ وہ عام راہ گیر تھا جو فائرنگ کی زد میں آیا۔

پولیس کے مطابق واقعے کی تفتیش کی جارہی ہے اور ذاتی دشمنی سمیت مختلف پہلوؤں سے جائزہ لیا جارہا ہے۔

quetta

Afghan Immigrants