Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سہہ فریقی ٹی 20 سیریز: بنگلہ دیش کا نیوزی لینڈ کو جیت کے لئے 138 رنز کا ہدف

بنگلا دیشی ٹیم مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 137 رنز ہی بناسکی۔
شائع 09 اکتوبر 2022 01:11pm
دونوں ٹیموں کو پہلے میچ میں پاکستان کے ہاتھوں شکست ہوئی تھی۔
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
دونوں ٹیموں کو پہلے میچ میں پاکستان کے ہاتھوں شکست ہوئی تھی۔ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

نیوزی لینڈ میں کھیلے جانے والی سہہ فریقی ٹی 20 سیریز کے تیسرے میچ میں بنگلادیش نے نیوزی لینڈ کو جیت کے لئے 138 رنز کا ہدف دے دیا۔

بنگلا دیشی ٹیم مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 137 رنز ہی بناسکی۔

مہمان ٹیم کی جانب سے سب سے زیادہ رنز نجم الحسین شنٹو نے بنائے جنہوں نے 33 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ نورالحسن نے ناقابل شکست 25 رنز بنائے۔

اس کے علاوہ عفیف حسین نے 24 ، شکیب الحسن نے 16، لٹن داس 15 نے، مہدی حسن نے 5، یاسر علی نے 7 ، مصدق حسین نے 2، تسکین احمد نے 3 رنز اسکور کیے۔

نیوزی لینڈ کی طرف سے مائیکل بریس ویل، اش سوڈھی، ٹم ساؤتھی اور ٹرینٹ بولٹ نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

اس سے قبل نیوزی لینڈ نے بنگلادیش کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

کرائسٹ چرچ کے ہاگلے اوول اسٹیڈیم میں نیوزی لینڈ کی قیادت کین ولیمسن کررہے ہیں جبکہ مہمان ٹیم بنگلادیش کے کپتان آل راؤنڈر شکیب الحسن ہیں۔

نیوزی لینڈ نے اپنی پلیئنگ الیون میں ایک تبدیلی کی ہے، کیویز نے بلیئر ٹکنر کی جگہ ایڈم ملن کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔

آج نیوزی لینڈ اور بنگلا دیش کی ٹیمیں اپنا دوسرا میچ کھیل رہی ہیں، دونوں ٹیموں کو پہلے میچ میں پاکستان کے ہاتھوں شکست ہوئی تھی۔

پاکستان نے بنگلہ دیش کو 21 رنز سے شکست دی تھی جبکہ میزبان نیوزی لینڈ کو 6 وکٹوں سے ہرایا تھا۔

New Zealand

Bangladesh

t20 tri series

christ church

nz vs ban

target