Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

سہہ فریقی ٹی 20 سیریز: نیوزی لینڈ کا بنگلہ دیش کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

نیوزی لینڈ اور بنگلا دیش کو پہلے میچ میں پاکستان کے ہاتھوں شکست ہوئی تھی
شائع 09 اکتوبر 2022 11:02am
نیوزی لینڈ کی قیادت کین ولیمسن کررہے ہیں جبکہ بنگلادیش کے کپتان آل راؤنڈر شکیب الحسن ہیں۔
نیوزی لینڈ کی قیادت کین ولیمسن کررہے ہیں جبکہ بنگلادیش کے کپتان آل راؤنڈر شکیب الحسن ہیں۔

نیوزی لینڈ میں کھیلے جانے والی سہہ فریقی ٹی 20 سیریز کے تیسرے میچ میں نیوزی لینڈ نے بنگلادیش کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

کرائسٹ چرچ کے ہاگلے اوول اسٹیڈیم میں نیوزی لینڈ کی قیادت کین ولیمسن کررہے ہیں جبکہ مہمان ٹیم بنگلادیش کے کپتان آل راؤنڈر شکیب الحسن ہیں۔

میچ کا ٹاس کیوی کپتان کین ولیمسن نے جیت کر بنگلہ دیش کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

آج نیوزی لینڈ اور بنگلا دیش کی ٹیمیں اپنا دوسرا میچ کھیل رہی ہیں، دونوں ٹیموں کو پہلے میچ میں پاکستان کے ہاتھوں شکست ہوئی تھی۔

پاکستان نے بنگلہ دیش کو 21 رنز سے شکست دی تھی جبکہ میزبان نیوزی لینڈ کو 6 وکٹوں سے ہرایا تھا۔

New Zealand

Bangladesh

t20 tri series

kane willamson

nz vs ban

shahkib ul hassan