Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے 3 فلسطینی نوجوان شہید

تیوں جنازے جلوس کی شکل میں تدفین کیلئے لے جائے گئے
شائع 08 اکتوبر 2022 09:12pm

فلسطین میں اسرائیلی فورسز نے فائرنگ کرکے تین نوجوانوں کو شہید کردیا،جنازے جلوس کی شکل میں تدفین کیلئے لے جائے گئے۔

غزہ میں اسرائیلی فورسز کے مظالم جاری ہیں جہاں مزید تین فلسطینی نوجوانوں کو شہید کردیا گیا۔

مغربی کنارے کے علاقے جنین میں قابض اسرائیلی فوج نے فائرنگ سے دو فلسطینیوں کو شہید کیا۔

گزشتہ روز رملہ میں ایک فلسطینی کو زخمی کیا گیا تھا جسے ظالم فوج نے اسپتال تک نہ لے جانے دیا اور وہ زخموں کی تاب نہ لاتےہوئے چل بسا۔

آج تینوں نوجوانوں کے جنازے جلوس کی شکل میں تدفین کیلئے لےجائے گئے۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج کا فلسطینیوں کے گھروں میں گھس کر تشدد کرنے کا سلسلہ جاری ہے، متعدد زخمی زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہیں۔

Palestine