Aaj News

پیر, نومبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Awwal 1446  

پی ٹی آئی کی ایف آئی اے انکوائری کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر

جسٹس عامر فاروق پیر کے روز پی ٹی آئی درخواست پر سماعت کریں گے
شائع 08 اکتوبر 2022 08:04pm
تمام فنڈز قانون کے مطابق موصول کیے ہیں۔ فوٹو — فائل
تمام فنڈز قانون کے مطابق موصول کیے ہیں۔ فوٹو — فائل

ممنوعہ فنڈنگ کیس کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) انکوائری کے خلاف درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی گئی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق پیر کے روز پی ٹی آئی درخواست پر سماعت کریں گے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ ایف آئی اے کو فنڈنگ کیس میں گرفتاریوں اور چھاپوں سے روکا جائے ، ایف آئی اے نے سینیٹر سیف اللہ نیازی کے گھر چھاپہ مارا، ہراساں کیا۔

پی ٹی آئی درخواست میں مؤقف اپنایا کہ ایف آئی اے کی جانب سے انکوائری اور چھاپے غیر قانونی ہیں، لہٰذا ان کو فوری روکا جائے، یہ سیاسی بنیاد پر پارٹی رہنماؤں کو ہراساں کررہی ہے۔

درخواست کے متن کے کے مطابق ریجیم چینج کے بعد پی ٹی آئی نے حکومت مخالف تحریک کے لیے فنڈز اکٹھے کیے، بیرون ملک سے ملنے والے تمام فنڈز قانون کے مطابق موصول کیے ہیں۔

درخواست میں سیکرٹری داخلہ، ڈی جی ایف آئی اے اور تفتیشی افسر کو فریق بنایا گیا ہے۔

pti

Islamabad High Court

regime change

Prohibited Funding Case

ٰٖFIA