Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ پر توہین عدالت لگنے کا عندیہ

ورٹ کو بتائیں گے کہ اب وہ توہین عدالت لگائے یا جو بھی کرے، اینٹی کرپشن ٹیم
شائع 08 اکتوبر 2022 06:54pm
وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ۔ فوٹو — فائل
وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ۔ فوٹو — فائل

اسلام آباد: بلا ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے بعد رانا ثناء اللہ پر توہین عدالت لگنے کی تلوار لٹک گئی۔

ایک بیان میں اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ ٹیم نے تھانہ سیکرٹریٹ سے روانہ ہوتے ہوئے کہا کہ ہم عدالت کے حکم پر یہاں آئے تھے، روز نامچے میں اپنی اسلام آباد آمد اور روانگی بھی درج کی ہے۔

اینٹی کرپشن ٹیم نے دعویٰ کیا کہ اسلام آباد پولیس ہمارے تعاون نہیں کر رہی، ہم نے تمام قانونی تقاضے پورے کئے ہیں لہٰذا کورٹ کو بتائیں گے کہ اب وہ توہین عدالت لگائے یا جو بھی کرے۔

دوسری جانب اسلام آباد پولیس کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہنا تھآ کہ وارنٹ کی تعمیل کے لئے اینٹی کرپشن ٹیم تھانہ آئی تو ان سے کاغذات وصول کئے جائیں گے۔

وفاقی پولیس نے کہا کہ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ ٹیم سے درخواست کی جائے گی کہ وہ تعمیل کے لئے ریکارڈ مہیا کرے تاکہ قانون کے مطابق معاملے پر عمل کیا جا سکے۔

وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنا کی گرفتاری سے متعلق ایس ایچ او تھانہ کوہسار وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کرنے سے انکار کرچکے ہیں۔

ایس ایچ او کا کہنا تھا کہ عدالت سے جاری وارنٹ پرفیصل آباد کا ایڈریس موجود ہے اور رانا ثنا تھانہ کوہسار کی حدود میں رہائش پذیر نہیں اور نہ ہی ان کا کوئی دفتر تھانہ کوہسار میں ہے۔

اس سے قبل راولپنڈی کی عدالت نے وفاقی وزیرداخلہ راناثناء اللہ کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں جبکہ اسپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ راولپنڈی نے رانا ثناء اللہ کو گرفتارکرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

Rana Sanaullah

Contempt of Court

islamabad police

anti corruption

politics 8 Oct 22