Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ٹی آئی کے بانی رکن حامد زمان کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

ایف آئی اے نے حامد زمان کو گزشتہ روز گرفتار کیا تھا
اپ ڈیٹ 08 اکتوبر 2022 07:14pm
فوٹو/فائل
فوٹو/فائل

لاہور کی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی رہنما حامد زمان کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے گزشتہ روز حامد زمان کو ممنوعہ فنڈنگ کیس میں لاہورسے گرفتار کیا تھا۔

ایف آئی اے کی جانب سے ملزم کے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی تھی جس پر عدالت نے کچھ دیر کی تاخیر کے بعد اس ضمن میں فیصلہ سنا دیا تھا۔

ایف آئی اے نے عدالت میں مؤقف اپنایا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے کیس کی انکوائری کی گئی ہے اور امریکا سے بینک اکاؤنٹس کو چلایا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں: ممنوعہ فنڈنگ کیس میں بانی رکن پی ٹی آئی حامد زمان کو گرفتار

ایف آئی اے نے کہا کہ تقریباً 6 کروڑ کی رقم پاکستان لائی گئی اورغیر قانونی طریقے سے بیرون ممالک سے پیسے منگوائے گئے۔

وکیل صفائی کا کہنا تھا کہ ایف آئی آر میں لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں جب کہ ایف آئی اے نے تحقیقات کے لئے طلبی کا نوٹس نہیں بھیجا۔

جج نے وکیل سے استفسار کیا کہ ایف آئی اے کے سوالنامہ کا جواب ہے آپ کے پاس؟ جس پر وکیل حامد زمان نے کہا کہ تمام جوابات تحریری طور پر جمع کروا دیے ہیں۔

حامد زمان کے وکیل نے مزید کہا کہ 2013 میں آئے پیسوں کو 2018 میں کیسے فراڈ کہا جاٸے گا، ایف آئی اے نے پہلے تفتیش کے لیے بلایا ہم پیش ہوئے، ایف آئی اے تسلیم کررہا ہم نے 20 کو بلایا، آپ پیش ہوئے۔

اسلام آباد

pti foreign funding case

Hamid zaman

politics 8 Oct 22