Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

عالمی برادری پاکستانی سیلاب متاثرین کی امداد میں اضافہ کرے، اقوام متحدہ

پاکستان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں قرارداد پیش کی
شائع 08 اکتوبر 2022 09:13am
تصویر ریڈیو پاکستان
تصویر ریڈیو پاکستان

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے قرارداد منظورکرتے ہوئے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ پاکستانی سیلاب متاثرین کی امداد میں اضافہ کرے۔

اقوام متحدہ عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ پاکستان میں مون سون بارشوں اور سیلاب سے تباہ ہونے والے علاقوں میں بحالی اور تعمیر نو کے لیے تعاون کرے۔

ریڈیو پاکستان کے مطابق پاکستان کی جانب سے پیش کردہ قرارداد کو 193 رکنی جنرل اسمبلی نے اتفاق رائے سے منظور کیا اور سیلاب سے متاثرہ پاکستانی عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل نمائندے منیراکرم نے قرارداد پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان جیسے ممالک، جو موسمیاتی آفات کا سامنا کرتے ہیں، ان کو تنہا نہیں چھوڑنا چاہیے۔

منیراکرم نے سیلاب سے ہونے والی تباہ کاریوں کی جانب اقوام متحدہ کی توجہ مبذول کرائی اور پاکستان کو اس آفت سے نمٹنے میں مدد کے لیے بین الاقوامی مدد کا مطالبہ کیا۔

قرارداد کو دنیا کے تمام خطوں کے 159 بڑے ممالک نے تعاون کیا۔

پاکستان

Pakistan Floods

UNGA