Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اللہ کی لاٹھی بے آواز، سازشیں ہمیشہ کامیاب نہیں ہوتیں: مریم نواز

کہتا تھا ہارس ٹریڈنگ شرک ہے، لیکن بند کمروں میں خود ہارس ٹریڈنگ کرتا رہا
شائع 07 اکتوبر 2022 10:02pm
پوری دنیا ان کا سیاہ چہرہ دیکھ رہی ہے۔ فوٹو — اسکرین گریب
پوری دنیا ان کا سیاہ چہرہ دیکھ رہی ہے۔ فوٹو — اسکرین گریب

نائب صدر مسلم لیگ (ن) نے عمران خان کی مبینہ آڈیو لیک پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ سازش تو یہ ہمیشہ سےکر رہا تھا مگر پہلی بار اس کی سازش ناکام ہوئی ہے۔

لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ عمران خان کا گھناؤنا چہرہ لوگوں کے سامنے آگیا ہے، یہ جلسوں میں کہتا ہے لوٹوں کو ووٹ نہ دینا لیکن آڈیو میں کہہ رہا ہے 5 خرید لئے ہیں، 5 اور لے لاؤ۔

مریم نواز نے کہا کہ بیساکھیاں ہٹیں تو وہ کس طرح زمین پر آگیا ہے، البتہ سازش تو یہ ہمیشہ سےکر رہا تھا مگر پہلی مرتبہ اس کی سازش نا کام ہوئی، اس کی ہر بات جھوٹ نکلی ہے۔

لیگی رہنما نے کہا کہ عمران خان کی جو چیز اٹھائیں اس میں سے سازش نکلے گی، یہ لوگوں کو کہتا تھا ہارس ٹریڈنگ شرک ہے، لیکن یہ شخص بند کمروں میں خود ہارس ٹریڈنگ کرتا رہا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ آڈیو لیکس نے عمران خان کے بیانیئے کا تیا پانچہ کردیا ہے، اللہ کی لاٹھی بے آواز ہوتی ہے، سازشیں ہمیشہ کامیاب نہیں ہوتیں، اب پوری دنیا ان کا سیاہ چہرہ دیکھ رہی ہے۔

PMLN

london

Maryam Nawaz

imran khan

horse trading

audio leak

politics 8 Oct 22