Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

بھارتی فوج کا ٹینک پھٹ گیا، دو اہلکار ہلاک

ڈرائیور کی حالت خطرے سے باہر ہے، بھارتی میڈیا
شائع 07 اکتوبر 2022 09:36pm
ٹینک ٹی 90۔ فوٹو — بھارتی میڈیا
ٹینک ٹی 90۔ فوٹو — بھارتی میڈیا

بھارتی شہر جھانسی کے قریب فائرنگ کی مشق کے دوران ٹی 90 ٹینک کا بیرل پھٹنے سے دو فوجی ہلاک ہوگئے۔

بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق بابینہ فائرنگ فیلڈ رینج میں سالانہ فائرنگ مشق کے دوران ٹینک بیرل بھٹنے کے نتیجے میں دو فوجی بشمول جونیئر کمیشن آفسر ہلاک ہوگئے۔

بھارتی فوجی حکام نے بتایا کہ معاملے کی تحقیقات کے لئے کورٹ آف انکوائری کا حکم دے دیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق دھماکے بعد فوجی عملے کو فوری طور پر طبی امداد فراہم کرتے ہوئے بابینہ ملٹری اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

بھارتی میڈیا نے بتایا کہ اسپتال میں کمانڈر اور گنر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے تاہم ڈرائیور کی حالت خطرے سے باہر ہے جو کہ اسپتال میں زیرِ علاج ہے۔

Indian Army

Tank

ٰIndia

expolsion